کراچی– پاکستان کی نیشنل ڈزازسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے ساتھ جاری اپنی شراکتداری کے تحت امریکی حکومت نے سندھ کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر یو ایس ایڈ کے ذریعے صوبے کے چھ ہسپتالوں اور سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز کو ۵۲ نئے وینٹیلیٹر فراہم کیےتاکہ کروناوائرس کےخلاف ان کے اقدامات مزید موثر بنائی جاسکیں۔
امریکی حکومت نے NDMA کے ساتھ شراکت کرکے پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ۲۰۰ وینٹیلیٹر فراہم کیے ہیں اور سندھ حکومت کو دیے جانے والے وینٹیلیٹر بھی اسی کوشش کا حصہ ہیں۔
اس موقعہ پر امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے کہا کہ، "ایک بااعتماد شراکتدارکی حیثیت میں امریکا کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور سندھ کی صوبائی حکومت کا ساتھ دیا۔ یہ وینٹیلیٹرز نسبتاَ چھوٹے سائیز کے اور آسانی سے لگائے جاسکتے ہیں جو کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کومزید موثر کرنےکے ساتھ محکمہ سندھ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کی زندگی بچائی جاسکے۔”
قونصل جنرل سلبرسٹین نے اس پروگرام میں آنلائن شرکت کی جس میں دیگر شرکا میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری ڈاکٹر کاظم جتوئی اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جیمز پاریز شامل تھے۔
پاکستان میں صحت کے اداروں کے ساتھ شراکتداری کرکے یو ایس ایڈ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو یہ آلات چلانے کی تربیت بھی دی ہے تاکہ مستحقمریضوں کو بہتر طبی امدادفراہمکی جاسکے۔ اس کے ساتھ اس شراکتداری کے توسط سے ملک بھر میں لیبارٹریوں کی ٹیسٹنگ کرنے، بیماری کی مانیٹرنگ کرنے، کیس کو ٹریک کرنے، بیماریوں کو بڑھنے سے روکنے اور مریضوں کی بہتر تیمارداری کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ بہتری بھی آرہی ہے۔
یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے مہربانی کرکے www.usaid.gov/Pakistan دیکھیں۔