کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ کی بندش کے بعد تاج محل اور آگرہ فورٹ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تاج محل اور آگرہ فورٹ کو مکمل ایس او پیز اور تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ کھولا گیا ہے اور سیاحوں کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم قراردیا گیا ہے۔تاج محل میں دو مرحلوں میں ایک دن میں پانچ ہزار سیاحوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔ 2 ہزار 500 سیاح دوپہر 2 بجے سے پہلے اور 2 ہزار 500 دو بجے کے بعد تاج محل کی سیر کر سکیں گے۔
آگرہ قلعہ میں بھی روزانہ 2500 سیاحوں کو آنے کی اجازت ہوگی جب کہ ٹکٹ بھی آن لائن ہی خریدا جا سکے گا۔
بھارتی حکومت نے چند روز قبل تاج محل اور آگرہ فورٹ 21 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔