پاکستان مسلم لیگ( ن )نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)کے لیے وفد کا اعلان کر دیا۔


ن لیگ کے 11رکنی وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ( ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گی۔


نجی ٹی وی کے مطابق اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔


واضح رہے کہ حزب اختلاف نے 20ستمبر کو اے پی سی کانفرنس کا اعلان کر رکھا ہے جس میں تمام حزب اختلاف کی جماعتیں شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here