کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوۓ 2700 کلو گرام منشیات (چرس) برآمد کی اور 8 سمگلرز کو گرفتارکیا۔ پی ایم ایس اے کے طیارے نے معمول کی گشت کے دوران اپنی سمندری حدود میں ایک مشکوک کشتی کی نشاندہی کی جو کہ ماہی گیروں کی کشتیوں کے درمیان میں چھپی ہوئی تھی۔ جس پر پی ایم ایس اے کے جہاز کوفوراً روانہ کیا گیا۔

مشتبہ کشتی نے جب پی ایم ایس اے کے جہاز کو آتے دیکھا تو وہ کھلے سمندر کی طرف بڑھنے لگی۔ اور فرار ہونے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ اور جب سمگلرز کو یقین ہو گیا کہ وہ پکڑے جائیں گے۔ تو سمگلرز نے شواہد کو ختم کرنے کے لئے کشتی کو آگ لگا دی اور خود کھلے سمندر میں کود پڑے۔

پی ایم ایس اے کے جہاز نے آگ بجھانے کے لئے پوری کوشش کی لیکن آگ زیادہ پھیلنے کی وجہ سے کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ پی ایم ایس اے کے جہاز نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام 08 سمگلروں کو سمندر سے نکال لیا ۔بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت 82 ملین پاکستانی روپے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here