Balochistan

کوئٹہ: رپورٹ ایم سومرو
محکم پولیس میں ہونے والی حالیہ آسامیوں پر فیزیکل ٹیسٹ میں بدنظمی کے خلاف امیدواروں کا احتجاج سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کرکے محکمہ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع نصیرآباد،صحبت پور ،کچھی جعفرآباد جھل مگسی کے لیے آنے والی پولیس فورس کے 350 آسامیوں پر بھرتی بدنظمی کا شکار ہوگئی امیدوار کامیاب ہونے کے باوجود ناکام کردیے گئے فزیکل ٹیسٹ میں دوڑ پر جان کی بازی لگانے والے امیدواروں کے نام لسٹوں سے غائب ہوگئے جس پر متاثرہ امیدوار مشتعل ہوگئے سندھ بلوچستان قومی شاہرہ کو بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع انہوں نے میڈیا کو بتایا کر نصیرآباد میں پولیس کے خالی آسامیوں پر بھرتی سیاست کی نظر ہوچکی ہے پوسٹیں پہلے سے ہی بیچ دی گئی ہیں اور دوڑ کراواہ کرصرف دکھاوا کیا جارہا ہے ہم نے دوڑ میں کامیابی حاصل کی مگر اسکے باوجود ہمارا نام لسٹوں سے غائب ہے انہوں نے آئی بلوچستان سے بھرتیوں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here