کراچی: عدالت نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
ایک ٹی وی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹرماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبرکشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔