اسلام آباد: وزیر اعظم عمران نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے اور سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم ڈویژن کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگر ہم معاملات کو زیر بحث لاتے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کسی قومی مسئلے پر بحث ہی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے بڑے بڑے مسائل پر قومی سطح پر بحث ہو اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھ کر بحث ومباحثہ کرنا ہو گا۔ سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی معاملات پر بحث کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن ملتی ہے اور میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں جبکہ سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی اور بحران کا سامنا ہوتا ہے تاہم امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here