nawaz sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سرینڈر کرنے کے لیے 9 روز کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔

لیکن اب نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث اور منور اقبال دگل ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان آ کر سرینڈر کرنا ممکن نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجاز نمائندوں کے ذریعے اپیلوں پر سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں طے ہوا تھا حکومت پہلے میری صحت کا پتہ کرے گی،لیکن وفاقی حکومت نے اس متعلق ذرا کوشش ہی نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here