امریکا میں رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ خدشہ واشنگٹن کی انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں ظاہر کیا ہے۔

امریکا میں اب تک 63 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار ہو چکی ہے۔

یونیورسٹی کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جنوری 2021 کے آغاز تک امریکا میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے جو کہ موجودہ ہلاکتوں کی تعداد کے دُگنا سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر تک امریکا میں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد یومیہ 850 سے بڑھ کر3 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ ٹھنڈا،کم مرطوب موسم اور لوگوں کے گھروں میں رہنے کا دورانیہ بڑھنے سے بھی کورونا کیسز بڑھنے کاخدشہ ہے جب کہ امریکا میں کورونا سے بچاؤکی ویکسین نومبر سے پہلے عام استعمال کے لیے مہیا ہونے کا بھی امکان نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here