سندھ کی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ کے محکمہ صحت کی تیاری مکمل ہے،7ستمبرکی میٹنگ میں سندھ حکومت یہ تجاویزدےگی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئےعذراپیچوہونے بتایا کہ اسکولزکھلنےکےبعدبچوں کی ٹائیفائیڈکی ویکسینیشن شروع کردی جائےگی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسکولز اورکالجزکھلنےکےبعدانفیکشن ریٹ بڑھ سکتاہے۔
وزیرصحت نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کو تجویز دی ہے کہ پہلے یونی ورسٹیاں اورڈگری کالجز کھولے جائیں جبکہ بعد میں سیکنڈری اسکولز اور پرائمری اسکولزکھولےجائیں۔
انہوں نے وضاحت دی کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے میں کم از کم چھ چھ دن کا وقفہ دیا جائے،اکتوبر کے وسط تک سندھ میں اسکولز کھولنے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجویز یہ بھی ہے کہ کلاسز طالبعلموں سے مکمل نہ بھری جائیں اور بچوں کی تعداد کم رکھی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here