کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ریفرنس ڈیڑھ سال کے بعد دائر کیا، مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی غیر قانونی کی اور لمبی بحث کے بعد عدالت نے ہماری ضمانت منظور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے نیب سے جو سوال کیا اس کا ایک جواب بھی نیب کے پاس موجود نہیں تھا، ہم پر سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں چئیرمین نیب کو شرم آنی چاہیئے کہ ان کو اپنے ادارے کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مستقل حل یہ ہے کہ خصوص فنڈ دیے جائے اور این ایف سی ایوارڈ میں کراچی کے لئے اسپیشل ایوارڈ دیے جائے۔