کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی ضمانت کی توثیق کر دی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 3 سال پی ایس او کیلئے سب سے منافع بخش تھے، عدالت نے پوچھا تقرری کا اختیار کس کا ہے تو کہا گیا وزیراعظم کا، حقیقت یہ ہے اگر نیب رہا تو ملک نہیں چل سکتا، کسی ادارے میں کوئی ماہر شخص نہیں، کسی ادارے میں کوئی کوالیفائڈ شخص کام کرنے کو تیار نہیں، وزیراعظم جو باتیں کرتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔