مٹھی۔ تھر کے لئے بارشیں باران رحمت ہیں مگر نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کروانا متعلقہ اداروں کی زمہ داری ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے نکلا ہوں تاکہ درپیش مسائل از خود معلوم کر سکوں اور انہیں فوری طور حل کیا جا سکے۔ حکومت سندھ عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ

بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کےلئے متعلقہ اداروں اور مقامی انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہِیں کروں گا۔ وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ شبیر بجارانی، ایم پی اے ارباب لطف اللہ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو، ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجئیرنگ تھرپارک جواہر لال اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ نے ڈیپلو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ضلعی انتظامیہ تھرپارکر اور متعلقہ اداروں کی ہدایت کی کہ نکاسی آب کےلئے مزید ڈی واٹرنگ مشینیں لگائِی جائیں تاکہ لوگوں کو مزید پریشانی سے بچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here