لاہور: اردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020ء کی جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل اسلامک سٹریٹجک سنٹر کی جانب سے فہرست جاری کی گئی ہے۔ گلوکارہ عابدہ پروین نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، وہ صوفی موسیقی میں اس درجے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔

عابدہ پروین کی منفرد گائیکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں 2017 میں جنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقرر کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو ‘مین آف دی ائیر’ کا خطاب دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here