مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اپنے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جس کے بعد اب صارف کو میسج بھیجنے والے نامعلوم شخص کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی معلوم ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کو اپنے ’ٹوئٹر سپورٹ‘ اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کے نئے فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ موصول ہونے والے شخص کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ ٹوئٹر پر اس شخص سے کیسے جُڑے (کنیکٹ) ہیں۔

جیسے ہی کوئی بھی صارف ریکویسٹ میسج پر ٹیپ کرے گا تو اسے فوراً میسج بھیجنے والے شخص کی پروفائل کی معلومات بھی نظر آئیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here