دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولز رائس نے قدیم اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج تیار کرنے کی ٹھان لی اور اب کمپنی 1960 کے ماڈلز کی طرز پر الیکڑک کار تیار کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کمپنی بیٹری سے چلنے والی 30 صرف رولز رائس تیار کرے گی۔


رولز رائس کی 5 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی یہ گاڑیاں 1960ماڈل کی فینٹیم اور اسی نوعیت کی دیگر گاڑیوں کے ماڈلز کو جدت سے ہمکنار کر کے بنائی جائیں گی۔

اصل گاڑی کی قیمت سے 6 گنا زیادہ قیمت والی یہ گاڑیاں 120 کلو واٹ بیٹریوں کی حامل ہوں گی اور مکمل چارج ہونے پر تقریبا 500 کلومیٹر تک سفرکر سکیں گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here