کراچی: اداکارہ ژالے سرحدی نے ترک اداکارہ حلیمہ سلطان سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحت دے دی۔

چند روز قبل ژالے سرحدی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں انہوں نے ترک اداکارہ اسریٰ بلجک جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں کو پاکستانی برانڈز کا ایمبیسیڈر بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ کو مقامی برانڈز کی ایمبیسیڈربنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

ژالے سرحدی نے مزید کہا تھا آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔ میں اس معاملے میں مکمل طور پر یاسر حسین کے ساتھ ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here