لاہور: اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ میری ترجیح فیملی اور میرے بچے ہیں اور ان پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، جب کبھی وقت ملا تو اپنے خاوند کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ہوگی۔

صاحبہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے صبر بہت ضروری ہے اور خواتین ویسے بھی بہت صابر ہوتی ہیں۔ میں اپنے گھر میں بڑی خوش اور مطمئن زندگی گزار رہی ہوں اور اس پر خدا کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو امور کی وجہ سے فلم کے لئے وقت نہیں مل رہا اگر کبھی موقع ملاتو صرف اپنے شوہر کے ساتھ کام کروں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here