اسٹاف رپورٹر
کراچی: پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی اسی مہینے پورے ہونے مدت کے بعد ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز میں ایڈمنسٹریٹر سیاسی شخصیات کو مقرر کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی صدورڈویژنل ذمہ داران اورحکومتی وزراء کی شرکت کی۔ اجلاس میں کے ایم سی سمیت ڈی ایم سیزکے ایڈمنسٹریٹرزکے تقرر پر اہم مشاورت کی گئی۔اجلاس میں کراچی کے پارٹی عہدہ داروں نے افسران کی بطورایڈمنسٹریٹرتقرری کی مخالفت کردی۔ اجلاس میں بلاول بھٹونے کے ایم سی اورساتوں ڈی ایم سیزمیں سیاسی شخصیات کو ایڈمنسٹریٹرکے طورپر لگانے کی ہدایت کردی۔
بلاول بھٹو نے اجلاس میں ہدایت کی کہ سندھ حکومت بیوروکریٹس کی جگہ سیاسی لوگوں کو موقعہ دے جوعوام کوجواب دے سکیں۔ بلاول بھٹو نے پارٹی عہدیداران کو مزیدسرگرم ہونے کی ہدایت کی ، ذرائع کے مطابق یپلزپارٹی اپنے سیاسی ایڈمنسٹریٹرزلائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگرزیادہ سیاسی مخالفت ہوتوسول سوسائٹی کے لوگوں کوموقعہ دیا جائے۔