سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب فیس بک میسنجر کو انسٹاگرام کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق انسٹاگرام پر یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے کی گئی ہے۔


اس نئی اپ ڈیٹ کے تحت انسٹاگرام ایپ کے سیدھے ہاتھ کی طرف ‘ڈائریکٹ میسج’ کے آئیکن کو فیس بک میسنجر کے آئیکن سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔


فیس بک میسنجر کو انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسج کے ساتھ ضم کرنے کا یہ فیچر ابھی تمام ترصارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ جلد دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here