اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے متبادل فضائی آپریشن بحال کردیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کولے کر اسلام آباد سے روانہ ہوگئی، یورپی ایئرسیفٹی کی جانب سے پابندی کے باعث متبادل آپریشن بحال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث متبادل فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔
جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کولے کر اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔
واضح رہے پی آئی ای نے برطانیہ کے لیے آپریشن جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست سے پروازیں چلائی جائیں گی۔