پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنی ایک تصویر جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جانا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔


علی ظفر نے مزید لکھا کہ میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں اور ہمیشہ اپنے مداحوں اور حامیوں کا مقروض رہوں گا۔


گلوکار کے اس ٹوئٹ پر شفقت امانت علی اور کرکٹر شعیب اختر نے بھی انہیں مبارک باد دی۔


خیال رہے کہ علی ظفر کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزما چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here