لاس اینجلس: مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نفسیاتی امراض کا شکار ہوچکی ہوں ، اب باقاعدگی سے ادویات لیتی ہوں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں لیڈی گاگا نے بتایا کہ ’ہاں مجھے اس بات کا علم ہے کہ میں نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوگئی ہوں، اس لیے اب میں اس بیماری کی ادویات بھی استعمال کرتی ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے دماغ کو ہمیشہ قابو کرنے میں ناکام رہتی ہوں، جب کوئی بات مزاج کے خلاف ہو تو اُس کے بعد جو حالت ہوتی ہے وہ میرے خود کے بس میں نہیں ہے‘۔
لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ ’میں ڈاکٹر سے دماغی امراض کا علاج بھی کرا رہی ہوں، مجھے کسی بھی بات پر کبھی بھی اس قدر غصہ آتا ہے کہ پھر اپنا آپ بھی یاد نہیں رہتا اور اُس وقت میں کچھ بھی کرسکتی ہوں‘