رپورٹ: محمد فضل رحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل لاڈے اور اسکی نااہل ٹیم نے پاکستان کو جس داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کیا ہے ان سے محب وطن حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے عید کے موقع پر جماعت کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق، ایڈوکیٹ سیکرٹری مالیات حاجی عبداللہ شاہجہان، سینیر راہنماء حافظ عبد المجید گوگا خیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشور کے مطابق پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ہم کسی مفادات اور دباؤ کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔

ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے جن مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیئے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورت حال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اور جمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔ اصولی موقف کی وجہ سے جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کو عام شہری بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا سودا کرنے والوں نے کشمیر کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کی روش قائم کی ہوئی ہے کشمیر کے کاز کو جتنا نقصان لاڈلے نے پہنچایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر اپنا منفرد اور مثالی کردار ادا کرتی رہے گی عوامی امنگوں کی ترجمانی امت مسلمہ کے مسائل اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کے خلاف کسی بھی سازش کے خلاف جے یو آئی قوم کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دے گی پاکستان کو ایک سازش کے تحت نان ایشوز میں الجھانے کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ماضی میں بھی شرپسند عناصر کی جانب سے حکمرانوں کے اقتدار کی طوالت اور اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے مذہبی طبقے کے جذبات کو ابھارا گیا اور جمعیت علماء اسلام نے مذہبی طبقے کو آئین اور قانون سے جوڑے رکھا، اور مسلح جدوجہد سے دور رکھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here