لاہور بھی پاکستان کا شہر ہے۔ ہر بار بارش میں شہری بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرتے ہیں۔ لیکن حکمران اور میڈیا اس کو نظرانداز کرتے آئے ہیں آج صبح کی موسلا دھار بارش میں لاہور پانی میں ڈوب گیا۔ سڑکیں ندیاں بنیں، انڈر پاس سوئمنگ پول، آلائشیں بارش کے پانی میں تیرتی رہیں۔

کہیں این ڈی ایم اے نظر آیا، نہ وزیراعظم نے فوج کو لاہور کے شہریوں کی مدد کیلئے بلایا۔ وزیراعلیِ سمیت پنجاب کابینا کا کوئی وزیر سڑکوں پر عوام کی مدد کرتے ہوئے نظر نہیں آیا۔ کیا لاہور کے شہری پاکستانی نہیں۔ کیا لاہور کے شہریوں نے حکمرانوں کو ووٹ نہیں دیئے؟

پھر کیوں ایک بارش میں شہری گھروں سے نکل نہیں پا رہے؟ شہر کے ہر علاقے میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تو کوئی انتظامیہ کا وجود نظر نہیں آیا۔ لاہور کے مسائل کا اس لیئے نظرانداز مت کرو کہ حکمرانوں کی طرز حکومت کی قلعی کھل جائے گی۔ تمام متعلق ادارے لاہور کے شہریوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ لاہور بھی پاکستان کا شہر ہے، لاہور بھی ہمارا پیارا شہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here