گلگت : حملے میں سی ٹی ڈی پولیس انسپکٹر سمیت پانج جوان شہید, 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ چلاس کا علاقہ رونئی میں گھر میں چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
گھر پر چھاپہ گلگت پولیس کو مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے مارا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سویلین بھی مارے گئے۔
زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا ہے۔ شہید اہلکاروں میں، انسپکٹر سہراب، سپاہی جنید علی،سپاہی شکیل،سپاہی اشتیاق،سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں۔ سی۔ٹی۔ڈی کے ایس آئی پی سہراب بھی دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں اظہار اللہ اور بشارت جاں عام شہری بحق ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹر نبی جان، سپاہی شکر، سپاہی ہدایت کریم، سپاپی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔ ات گئے وقوع پذیر دہشتگردی کی کاروائی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایس۔پی دیامر شیر خان
دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک سب۔انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ زیر اعلٰی گلگت بلتستان کی جانب سے چلاس میں پولیس پارٹی پر دہشتگردی کے واقعے شفاف تحقیقات کا حکم
آئی جی گلگت بلتستان نے واقعے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔