وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی کمپنیز پر پابندی لگانے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بڑی  ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دھمکیاں دی جائیں گی کہ ان کی سروسز پر پابندی لگادی جائے گی تو یہ کمپنیاں پاکستان آکر کاروبار نہیں کریں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کا اعتراض یہ ہے کہ جب حکومت کا دل چاہتا ہے وہ پابندی لگا دیتی ہے اس طرح سے ملک نہیں چلتے، پابندی لگا کر اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔

ان  کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ ٹیکنالوجی کے کاروبار سے وابستہ ہیں ، اپنے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد سے متعلق سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہر کوئی یوٹیوب پر چاچا، ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے۔

اس پر فواد چوہدری سمیت وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدرس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب کی بندش مسئلے کا حل نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here