کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاھ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کیسوں کی تعداد بڑھ کر 107773 تک پہنچ گئی ہے۔
وزیراعلی ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9972 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1151 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اب تک صوبے بھر میں 593668 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں سے 107773 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 40490 مریض زیر علاج ہیں جس میں 38917 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ، 412 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 1161 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 843 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 121 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 1591 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے۔