لاہور: ٹک ٹاک پر دوستی لڑکی کے لیے بھیانک خواب بن گیا، لڑکے نے اپنے ساتھی سے مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد دوست نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ 20 روز قبل ٹک ٹاک پر شیراز نامی لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد اس نے ملنے بلایا جب میں شیراز سے ملنے پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا جس میں اس کے دو دوست بھی موجود تھے۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ شیراز کا ایک دوست گاڑی سے اتر گیا جبکہ شیراز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کراوایا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here