کراچی: پاکستان نیوی کے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے جدیدجہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اوربحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا، جبکہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here