کراچی: کمشنر کراچی نے مہنگا دودھ بیچنے پر دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا۔

کراچی میں دودھ فروشوں نے ایک بار پھر من مانی کرتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ 120 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

شہری انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 76 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور دودھ مہنگا بیچنے والوں پر 4 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے  کیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کو بھی گرفتار کیا گیا جنہیں کچھ دیر بعد ہی رہا کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری منافع خوروں کی نشاندہی میں مدد کریں اورکنٹرول روم میں شکایت کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here