کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی طالبان کی سرپرست ہے، عذیر بلوچ کی رپورٹ پر شور مچانے والی پی ٹی آئی نے بلدیا فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ کو اسکرین سے غائب کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو گند کیا اس کا سب کو پتا ہے، ذوالفقار مرزا کو ہوم منسٹر بنانا پیپلزپارٹی کی بڑی غلطی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پی آئی اے کو تباہ کرنا چاہتی ہے، پی آئِی اے کو اتنا نقصان پہلے کبھی نہیں پہنچا جتنا تحریک انصاف کی حکومت نے پہنچایا ہے۔