لاہور: بھارت میں پھنسے 75 پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق بھارت میں پھنسے مزید 75 پاکستانیوں کو وطن واپس منتقل کر دیا گیا ہے اور ان پاکستانیوں کی واپسی وزارت خارجہ، داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

ہائی کمیشن مزید کہنا ہے کہ کورونا کے باعث واہگہ اور اٹاری بارڈر بند ہونے سے یہ پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے۔

ہائی کمیشن کے مطابق 20 مارچ سے اب تک 500 پاکستانیوں کو بھارت سے واپس وطن منتقل کیا جا چکا ہے جب کہ بھارت میں پھنسے باقی پاکستانی شہریوں کی جلد وطن واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here