اوباوڑو: تحصیل انتظامیہ نے سندھ پنجاب کی سرحد پر گندم کی غیرقانونی بین الصوبائی نقل و حمل کے دوران چھاپہ مار کر گندم کے 13 ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اچانک خفیہ اطلاع پر سندھ پنجاب سرحد کے قریب مال بردار ٹرکوں پر چھاپہ مار کرگندم سے بھرے 13 ٹرک برآمدکر لیے۔

رپورٹ کے مطابق گندم غیر قانونی طور پر دادو سے پنجاب فروخت کے لیے لے جائی جارہی تھی جب کہ گندم کی سندھ سے کسی بھی صوبے میں نقل و حمل پر پابندی عائد ہے۔

پولیس اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی نقل و حمل کی جارہی ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here