اسٹاف رپورٹ

کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان میں امتیاز حسین، زمیر حسین، محمد عمران، اندلیپ حسنین، جلیل احمد اور جواد حسین شامل ہیں ملزمان کے پاسپورٹس پر عراق کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے ملزمان کے پاسپورٹس پر لگی انٹری اسٹیمپس بھی جعلی نکلیں ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے عراق پہنچے۔

ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے گبد پارڈر پار کیا گرفتار ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here