سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی رولز کی تیاری میں محکمہ اطلاعات کی معاونت کرے گی، مختلف امور پر قانون سازی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب
کرا چی 22 دسمبر: صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کی سربراہی میں صحافتی مسائل کے حل کے لئے مختلف امور پر قانون سازی کے حوالے سے اجلا س منعقد ہوا جس میں سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام الثقلین ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان او رسینئر صحافیوں مظہر عباس، پروفیسر توصیف احمد خان، ڈاکٹر جبار خٹک ، قاضی آصف اور پاکستان پریس فاونڈیشن کے اویس اسلم نے شرکت کی ۔
صوبا ئی وزیر اطلا عا ت و محنت سعید غنی نے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،صحافیوں کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس ضمن میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہر صورت میں دور کیا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز ایکٹ 2021 صحافیوں اور ان کی تنظیموں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے رولز کی تیاری ، چیئرمین اور دیگر نمائندوں کی تعیناتی میں بھی ان کی آراءکو فوقیت دی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ صحافیوں کی مالی معاونت اور دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
اجلاس میں سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز ایکٹ 2021 ، مجوزہ نیوز پیپر و نیوز ایجنسیز اور بک رجسٹریشن بل اور ترقیاتی منصوبہ نیوزیم کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ نیوزیم کے قیام کے لئے مختلف مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ، کمیٹی اس ضمن میں ممکنہ مقامات کا جائزہ لے گی۔اجلا س میں سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز ایکٹ 2021 کے رولز جلد از جلد تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت نے کہا کہ اس ضمن میں سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی رولز کی تیاری میں محکمہ اطلاعات سندھ کی معاونت کرے گی۔
انہو ں نے مزید کہا کہ سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے ایکٹ کے تحت قائم کئے جانے والے کمیشن کے چیئر مین کے لئے نام دیئے جائیں گے جبکہ کمیشن میں صحا فتی تنظیموں کے نمائندوں کی نامزدگی میں بھی سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی معاونت کرے گی۔سعید غنی نے کہا کہ مستحق صحافیوں کی مالی امداد کے لئے قائم کمیٹی کے قواعد و ضوابط کی تشکیل میں بھی سینئر صحافیوں سے مشاورت کی جائے گی۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کی سندھ حکومت صحا فیو ں کے مسا ئل اور انکے حل کے لئے اپنی مخلصا نہ کو ششیں جا ر ی رکھے گی اور اس کو قا نو ن سا زی کے عمل کے ذر یعے مستحکم بنا نے کےلئے کو شا ں ہے ۔