وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آج طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین  کے ساتھ ان کے صاحبزادے علی ترین کو بھی شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔

 ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے جبکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here