موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کا حیرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے  پہلے سے اقدامات کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسیاں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے پر گامزن ہے اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق   پہلے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ماحولیاتی اقدام میں دریاؤں کی صفائی بھی شامل ہے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے 2021 کی کانفرنس میں   ترجیحات کا تعین  بھی کرچکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے اور اگر کوئی ریاست پاکستان کی مدد چاہتی ہے تو ہم مدد کے لئے تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here