امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ مرنے والوں میں بچہ بھی شامل ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق واقعہ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے اورنج میں پیش آیا، جہاں حملہ آور نے کمرشل عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس اہل کار وہاں پہنچے، جس پر گن مین نے ان کی جانب بھی فائر کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں حملہ آور زخمی ہوا، جسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مذکورہ عمارت 2 منزلہ ہے، جس میں متعدد کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔ عمارت لنکن ایوینیو کے علاقے اونج میں واقع ہے جو لاس اینجلس شہر میں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شامل ساڑھے 5 بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے عمارت کی دوسری منزل پر فائرنگ کی۔ پولیس اس معاملے کو بھی سلجھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ تجارتی اور کمرشل عمارت میں بچہ کیسے آیا۔ عمارت میں انشورنس اور کونسلنگ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔