محکمہ تعليم سندھ نے امتحانات کی تاريخ کا اعلان کر ديا جس کے تحت ميٹرک امتحانات يکم اور انٹرميڈيٹ امتحانات 28 جولائی سے ہوں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر نوٹیفیکیشن جاری کر ديا گيا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات 7 جون سے لیے جائيں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوکر 15 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہوں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی سے شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
امتحانات صبح اور شام دونوں شفٹوں میں لیے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کرونا وباء کے باعث امتحانات نہیں لیے گئے تھے اور طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا تھا۔