فرانسیسی وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کی رات سے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کے باعث فرانس میں وزیراعظم کے احکامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

فرانس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایفل ٹاور سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پیش نظر ریسٹورنٹ، سوئمنگ پول، ڈانس ہال اور گیم رومز بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث یہ فرانس میں تیسرا لاک ڈاؤن ہے جو اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here