اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں آج بھی اداروں کی مداخلت بدستور قائم ہے، حکومت نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنی جماعت سے امیدوار نامزد نہیں کیا، اپوزیشن نے ایک متفقہ امیدوار نامزد کیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی، تمام ممبران ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے، الیکشن جیتنے کے لئے لڑا جاتا ہے، عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ نئے الیکشن کا آپشن بھی ہے، آج ملکی مسائل کا یہی حل ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں۔