اسلام آباد: قومی احتساب بیورو، نیب کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف جاری انکوائری بند جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نئی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
نیب کے اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس نیب چیئرمین جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر، اکرم خان درانی، این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز انتظامیہ محکمہ آبپاشی کے افسران اہلکارو ں، دیگر اور ناصر محمود عباسی کے خلاف انکوائری اب تک عدم ثبوت کی بنیاد پر، قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
اسی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،اور دیگر کے خلاف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے نئی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔