اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے سیالکوٹ کی نشست این اے ۷۵ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے علامیہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے ۷۵ سیالکوٹ کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے۔اس دوران متعدد بار پریذائڈنگ آفیسرز کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی مگر ناکامی ہوئی


علامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے انسپیکٹر جنرل آف پولیس پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسرز کا پتہ لگایا جا سکے مگر کوئی ریسپانس نہیں ملہا۔ چیف سیکریٹری صاحب سے اءک دفعہ رابطہ رات تین بجے ممکن ہوا۔ انہوں نے گمشدہ آفیسرز اور پولنگ بیگز کو ٹریس کرکے رزلٹس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ مگر پھر انہوں نے اپنے آپ کو ‘غیرموجود’ کردیا۔ کافی تگ و دو کے بعد صبح چھے بجے پریزائیڈنگ آفیسرز بمعہ پولنگ بیگز حاضرہوئے۔


علامیے میں مزید کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیر اور ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے ۷۵ سیالکوٹ نے یہ اطلاع دی ہے کہ ۲۰ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں ردوبدل کا شبہ ہے۔

لہٰذا مکمل انکوائری کے بغیر حلقہ کا حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن میں ارسال کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسر کو این اے ۷۵ سیالکوٹ کے غیرحتمی نتیجہ کے اعلان سے روک دیا ہے۔ اور مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انہیں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اور صوبائی الیکشن کمشنر اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ تکاکہ معاملات کی تہہ تک پہنچا جا سکے اور ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ کرلیاجائے۔ یہ معاملہ انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here