اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کی وجوہات بتا دی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی غیر حاضری اور اسکروٹنی کمیٹی ممبرکی ریٹائرمنٹ تاخیر کی وجہ بنی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس پر موجودہ الیکشن کمیشن نے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ بغیر کسی دباؤ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اورشفاف انتخابات کےانعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہروقت تیار ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم از کم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا کیس چھ سال سے زیرالتوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here