وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگر کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here