اسٹاف رپورٹر
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے دونوں کے درمیان کے درمیان 18ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ بلاول ہائوس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان طے پایا کہ جمہوری قوتیں 18ویں آئینی ترمیم پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا۔ہم 18ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحفظ کے حوالے سے اتفاق انہوں نے کہا کہ ملک کرونا وائرس کی وجہ سے سنگین حالات سے گزررہا ہے، وفاق آئین سے چھیڑچھاڑ کے بجائے صوبوں کی مدد کرے۔