این سی او سی نے کرسمس کے لئے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران کم سے کم ضروری سفر کریں اورکرسمس کے دوران سماجی دوروں اور تقریبات میں شرکت سے گریز کرنا چاہئے۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ کرسمس شاپنگ کو کم سےکم ضروری سامان تک ہی محدود رکھاجائے کیوں کہ تحفےکےروایتی تبادلےسے وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ دوسری لہرکےدرمیان بڑے پیمانے پرگھریلو اجتماعات سےپرہیزکریں کیوں کہ کرسمس ٹری ٹرانسمیشن آبجیکٹ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
این سی او سی کے مطابق فرش پر پاؤں کے نشان میں کم ازکم 1 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہئے، زائرین کو متبادل مبارک باد پر عمل کرنا چاہئے جیسے ہاتھ ہلا کر یا جھک کر سلام کرنا شامل ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہےکہ چرچ میں کرسمس کی دعا کیلئےداخل ہونے والوں کی تھرمل اسکریننگ کا اہتمام کیا جانا چاہئے اورچرچ کے دروازے پر ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وائرس سے بچنے والے اقدامات کے موضوع پر خطبات پیش کریں اورکرسمس کے دن چرچ کے کھڑکیاں اور دروازے ہواداری کیلئے کھول دئیے جائیں۔