سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ، سندھ حکومت کی بارش متاثرین کی مالی مدد کے لئے 4ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی میں تعاون کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے متاثرین کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی آگے آئے تاکہ متاثرین کو بہتر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔