لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک عوامی ہے، یہ نہیں رکے گی، لاہور کے جلسے سے ان کی جان نکلی ہوئی ہے، حکومت اب خود جانے والی ہے، اس کی ایف آئی آر کہیں سٹینڈ نہیں کرتی، تحریک حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جس طرح سے کل نکلا پوری دنیا نے دیکھا، مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام پی ڈی ایم اور نواز شریف کی طرف دیکھتے ہیں، کبھی سنا ہے کسی جلسے پر 3، 3 ہزار ایف آئی آر کٹی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا پی ڈی ایم میں ساری آپشنز زیر غور ہیں، کچھ چیزوں پر کافی ڈسکشنز ہو چکی ہیں، آج کی میٹنگ اہم ہے، اس تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے، یہ عوام کی تحریک ہے، یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کی تحریک ہے، مریم نواز ہو یا کوئی اور، یہ تحریک کبھی نہیں رکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here